حنا جاوید قتل کیس میں پولیس تفتیش کو الجھا رہی ہے، لواحقین کے تحفظات

Share

حنا جاوید قتل کیس میں اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔حنا جاوید کے بھائی نے چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا۔متاثرہ فیملی نے وزارتِ قانون اور پارلیمینٹ کی کاکس کمیٹی کو بھی خط بھیج دیا۔خط میں تفتیش ایف آئی آر کے مطابق نہ کیے جانے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اہلِ خانہ کو خدشہ ہے کہ حنا قتل کیس میں سچ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خط میں لکھا ہے کہ تفتیش کا رخ اصل ملزم کے بجائے گھریلو ملازم کی جانب موڑا جا رہا ہے، کیس کے اہم شواہد کو درست طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی ملزم اور گھریلو ملازم کے تمام الیکٹرانک آلات کا فوری فرانزک کروایا جائے اور کیس کی تفتیش آزاد تفتیشی ٹیم کے سپرد کی جائے۔

Check Also

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار

Share لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 80 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل …