الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ

Share

الجزائر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الجزائر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جانے کے بعد کیا گیا۔ تاہم الجزائر نے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی۔دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر خطے میں اختلافات اور انتشار کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

Check Also

سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی وزیراعظم کے غیر قانونی دورے کی شدید مذمت

Share سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو شام میں غیر قانونی طور پر …