پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں ’الازرق‘ امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ حملہ ایرانی تیل بردار جہازوں پر امریکی حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہےروسی میڈیا کے مطابق اردن میں پنٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کے لیے فعال ہوگیا ہے۔اردن کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ادھر یوکے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی بحری جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ امریکی حملوں کے بعد پاسداران نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کی تھی۔

Check Also

یوکرینی دارالحکومت پر روسی فوج کا حملہ، صدر زیلنسکی کی تصدیق

Share یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج نے حملہ کیا ہے۔کیف سے عرب میڈیا …