
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، میں اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلیے تیار ہوں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونا چاہیے، سسٹم کیوں فیل ہوگیا ہے، حل کیا ہے، اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کی قسمت چند بزنس مین دیکھ رہے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیں واضح اکثریت دی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved