خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ایران

Share

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سےمتعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔باقر قالیباف نے کہا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سیکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جسکی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو۔ ایران اس کے لیے تیار ہے۔قالیباف نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کریں۔یاد رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کے لیے نیا ڈھانچہ قائم کرنے کیلیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا تھا۔مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بدھ کو ہوئی ملاقات میں صدر شی نے کہا تھا کہ مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سیکیورٹی قائم کی جائے۔انہو ں نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لیے داخلی عناصر شروع کیے جائیں۔مربوط نقطہ نظر اپنایا جائے، ترقی کی بنیادیں مضبوط کی جائیں اور بین الاقوامی رابطے بڑھائے جائیں۔صدر شی نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے باسی اپنے امور کے خود مالک بنیں اور بیرونی مداخلت مسترد کردیں۔چین امن اور استحکام کے لیے ایسے ڈائیلاگ کی بھرپور حمایت کرتا ہے

Check Also

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا لرزہ خیز قتل، پیٹ چاقو سے چیر ڈالا، آنتیں تھیلے میں ڈالتے پکڑی گئی

Share بھارتی ریاست ہریانہ سے شوہر کے قتل کا انتہائی لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا …