پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 24 گھنٹے کے لیے پھر اضافے کا اعلان

Share

پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 300 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ روز پیٹرول 5 روپے 77 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا

Check Also

آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، نون لیگ 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

Share آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کا انتخابی عمل باغ کے دو حلقوں …