وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مارچ میں بسنت منانے کا اعلان

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ بسنت کا تہوار 12 سے 14 مارچ تک لاہور میں منایا جائے گا۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 2026 میں بسنت کے کامیاب انعقاد پر 2027 میں بسنت کا اعلان کر رہی ہوں، لاہور ایک بار پھر سے رنگوں، ثقافت اور جشن و موسیقی سے جی اٹھے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگے بڑھیں، یادیں بنائیں، لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بار پھر روشن کریں۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے، لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ انشااللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے

Check Also

آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، نون لیگ 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

Share آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کا انتخابی عمل باغ کے دو حلقوں …