صدر کے پاس آرمی چیف کی سمری پر کوئی آپشن نہیں، اعتزاز احسن

Share

پپلز پارٹی کے رہنما عمران خان کے ذاتی دوست اورماہرِ قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پاس چیف آف آرمی اسٹاف کی سمری کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں ہے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ صدرمملکت صرف 25 دن تک کی تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گاواضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہےدوسری جانب صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرِ غور آئے گا

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *