ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share

فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

Check Also

فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

Share فرانس کی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ …