آبنائے ہرمز میں امریکی فوج نے 2 جہازوں کو ناکارہ بنادیا، سینٹ کام

Share

امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنادیا اور دو جہازوں پر دھاوا بول کر احکامات ماننے پر مجبور کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعویٰ تازہ بیان میں کیا جس کے مطابق امریکا نے بارہ تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کردیا ہے۔ امریکا کی سینٹرل کمانڈ

نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔ بیان کے مطابق مشرقی افریقا کے ملک Comoros کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی چار مینار پر بحیرہ عرب میں دھاوا بولا گیا اور جہاز کی توثیق کے بعد اسے جانے کی اجازت دیدی گئی۔سینٹکام نے امریکی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام پر موزمبیق کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی لیوین کو خلیج اومان میں چوبیس جولائی کو ناکارہ بنایا، یہ جہاز ایران کی جانب رواں دواں تھا تاہم اب اسے ناکارہ کردیا گیا ہے

Check Also

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر …