
امریکا نے ایران پر نئے حملوں کا آغاز کردیا، مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ ایران کے خلاف مسلسل کارروائیوں کی 13ویں رات ہے، جن کا مقصد ایران کو جوابدہ ٹھہرانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کے صوبہ کرمان پر ٹام ہاک میزائل داغے ہیں تاہم ایران نے جوابی اقدام میں یہ میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے۔ ایرانی حکام کے حوالے سے روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل جنوب مشرق صوبے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے پہلے ہی تباہ کردیے گئے۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بندر عباس اور ایرانی جزیرے قشم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved