امریکی صدر کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسلسل دھمکیوں پر ایک بار پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی۔ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے بعض عہدیدار زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہ امریکی انتظامیہ میں موجود بعض گمراہ افراد نے حقیقت سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی ساری توجہ صرف 2028 پر مرکوز ہے۔عباس عراقچی نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس بے سوچے سمجھے جارحانہ رویے کی وکالت کر رہے ہیں، اس کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ صدر ٹرمپ کو اس معاہدے کے لیے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ کے نقصانات کے ازالہ کے لیے ایرانی ضبط کردہ اثاثوں کو استعمال کرنے کے بیان پر عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے ضبط کر کے انہیں غیر متعلقہ مستقبل کے دعووں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ایک انتہائی خطرناک روایت ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ عناصر جو ایسے فنڈز کے حصول پر جشن منا رہے ہیں یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ایک بار جب حکومتوں نے اثاثوں کی ضبطگی کو معمول بنا لیا، تو پھر کسی کے بھی اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی افراتفری انتہائی بھیانک اور پرتشدد ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایران جنگ سے منع کرنے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایکزیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں، ابھی نئے اور بڑے حملوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Check Also

آبنائے ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران

Share ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں …