امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد

Share

امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد کردی۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت میں 49 اور حق میں 47 ووٹ آئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی نئی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …