سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی، قونصل جنرل سری لنکا

Share

سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالانے نے گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئےویزہ فیس ختم کر دی ہے، آن لائن ویزادرخواست پر 48 گھنٹوں میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔سنجیواپٹیوالا کا کہناتھا کہ ویزا فیس کے ختم ہونے سے پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد میں اضافہ ہوا، سال 2026 میں 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد متوقع ہے، گزشتہ برس سری لنکا آنیوالے پاکستانیوں کی تعداد 20 ہزار تھی،ویزافیس ختم ہونے کے بعد سری لنکا میں پاکستانی جوڑوں کی شادی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کو علامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی، 2005میں فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے باوجود دونوں ممالک کےدرمیان ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں، پاکستان سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

Check Also

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، 42 کسان ریسکیو کر لیے گئے

Share نارووال میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں …