لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Share

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا سانتوس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مبینہ ٹویٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے افواہوں کی تردید کر دی۔چند روز قبل انسٹاگرام پر لامین یامال کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کرنے والی انیس گارسیا اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق ایک پرانی پوسٹ اور مختلف دعوے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے۔سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انیس نے اپنے سابق ساتھی کو لامین یامال کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد چھوڑ دیا تھااس دعوے کے ساتھ ایک پرانی انسٹاگرام پوسٹ بھی بطور ثبوت شیئر کی گئی۔بعد ازاں ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے انیس گارسیا کے نام سے ایک طویل بیان بھی وائرل ہوا، جس میں آن لائن تنقید اور ذاتی حملوں پر ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹ ان کا نہیں تھا۔انیس گارسیا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے صرف 2 آفیشل اکاؤنٹس ہیں، ایک انسٹاگرام پر اور دوسرا ٹک ٹاک پر، ان کے علاوہ باقی تمام اکاؤنٹس اور ان سے شیئر کی جانے والی معلومات جعلی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی واضح کر چکی ہوں کہ میرا ایکس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Check Also

اسپین دنیائے فٹبال کا بادشاہ بن گیا ، سنسی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو شکست

Share اسپین ارجنٹائن کو ہراکر چیمپئن بن گیا، اسپین نے ارجنٹینا کیخلاف ایک گول کیا …