حماس کے نئے سیاسی سربراہ خلیل الحیہ کی شہید رہنماؤں کے نقش قدم پر چلنے کی یقین دہانی

Share

حماس کے نو منتخب سیاسی سربراہ خلیل الحیہ نے اپنی قوم کو مزاحمتی تنظیم کے شہید رہنماؤں کے نقش قدم پر چلنے کی یقین دہانی کروادی۔ عرب میڈیا کے مطابق اپنے خظاب میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ حماس کے شہید رہنماؤں کے نقش قدم پر چلنے کی یقین دہانی کرتا ہوں۔ غزہ کے عوام کی تکالیف اور درد مٹانے کیلئے ہر سمت اور راہ پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اولین ترجیحات میں اسرائیلی فوجی حملوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے جبکہ مغربی کنارے کا دفاع ہمارے کندھوں پر امانت ہے۔ غزہ پٹی میں خونریزی روکنے کے لیے مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کردار کو سراہتے ہیں۔ خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری عدم استحکام کی صورتحال فلسطینیوں کے مسئلہ سے وابستہ ہے۔ ہم غزہ پٹی، مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارہ اور فلسطینی قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے۔

Check Also

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری …