امریکا کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے، تمام وسائل کے ساتھ مقابلہ کریں گے، ایرانی آرمی چیف

Share

ایرانی آرمی چیف جنرل امیرحاتمی نےکہا امریکا کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑجواب دیں گے،تمام وسائل کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔اصفہان میں فوجی افسران سےملاقات کےبعدخطاب کرتےہوئےایرانی آرمی چیف نےکہا امریکا خودکو فرعون کی حیثیت میں سمجھتا تھا،کہتا تھادنیا کی کوئی فوج اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی،لیکن ایران نے ثابت کیا اوربھرپورمقابلہ کرکے اس کےعزائم خاک میں ملادیئے،ایران کا اب بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے،وہ آج بین الاقوامی سطح پر ایک باوقار اورسربلند قوم بن چکا ہے۔جنرل امیرحاتمی نےفضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا ایران نے جنگ کے دوران دشمن کے ایف ففٹین ایف سولہ ایف تھرٹی فائیو طیارے مارگرائے،ایران کو امریکا پر رتی برابر بھی اعتماد نہیں ہے،واشنگٹن نے کبھی اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …