ایرانی عدلیہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف فوری سزائے موت کا فیصلہ جاری کرے: منوچہر متقی

Share

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ منوچہر متقی نے اپیل کی ہے کہ ایرانی عدلیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف فوری طور پر سزائے موت کے فیصلے جاری کرے۔ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی عدلیہ اسلامی اصولِ قصاص کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف فوری طور پر سزائے موت کے فیصلے جاری کرے۔منوچہر متقی نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایران میں ٹرمپ کے خلاف قصاص کا فیصلہ جاری کریں گے، ٹرمپ پسپا ہو جائیں گے اور اپنا توازن کھو بیٹھیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت کرنا اور مسقط کو اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظام میں ممکنہ کردار دینے پر غور کرنا ایران کی ایک بڑی غلطی تھی

Check Also

سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا

Share عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب ایک ہی ویزے پر سال …