کینٹ کچہری لاہور بخشی خانے سے فرار چاروں ملزمان گرفتار

Share

لاہور میں کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے فرار ہونے والے تمام 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق 2 روز قبل چاروں ملزمان بخشی خانے سے فرار ہو گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے خصوصی ٹاسک جاری کیا تھا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …