استنبول سے اسلام آباد کی فلائٹ کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں خرابی کا سامنا

Share

استنبول سے اسلام آباد کی شیڈول فلائٹ کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں شدید خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی اور پرواز کو باکو اتار لیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز TK-710 استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی۔فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم سے سگنلز کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ایئر بس اے 330 طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی کا پیغام جاری کیا۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے اے ٹی سی کی رہنمائی پر طیارے کی باکو ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی۔مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے کی خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا۔ترکش ایئر کی پرواز کو 3 بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

Check Also

امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو بتدریج ختم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا

Share امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو بتدریج ختم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا۔امریکی …