رحیم یار خان: بیوی کا شوہر سے جھگڑا، 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

Share

رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق آج صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق کپڑے نہ لے کر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے 4 بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بچے نہر میں ڈوب گئے تھے

Check Also

اپر کوہستان: فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

Share اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق …