امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کردی،حملوں کا تبادلہ بھی جاری

Share

امریکا نے ایک بار پھر ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کردی۔ خلیج عمان میں گھیرا ڈال دیا گیا ۔ ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔سینٹ کام کے مطابق 20 سے زیادہ امریکی بحری جنگی جہاز اور سیکڑوں فوجی طیارے آپریشنل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں بھی عائد کردیں۔آبنائے ہرمز میں شدید کشیدگی اور امریکا کے مسلسل حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔ امریکی خام تیل مزید مہنگا ہوکر 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا جبکہ 86.12 ڈالر فی بیرل پر برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے ہورہے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے ایران پر چوتھے روز بھی حملے جاری ہے، بندرعباس، سیرک، قشم اور چابہارمیں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ جزیرہ کیش میں پانی اوربجلی کی تنصیبات کے قریب امریکی راکٹ گرنے کی اطلاعات سامنے آئیں، بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کےمطابق ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کرلیا ہے، امریکی لڑاکا طیاروں،ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نےایرانی اہداف پر حملے کیے، آبنائے ہرمز کے قریب اور ساحلی علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ادھرپاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے کمانڈ،ایندھن اور سازوسامان کی تنصیبات کو تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں امریکی فوجی لاجسٹک اور سپورٹ سینٹر کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا،کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی۔

Check Also

وطن کے انچ انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل

Share ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے …