امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

Share

بین الاقوامی قانون کے ماہر مارک ویلر نے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کے بدلے کوئی ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔چیتھم ہاؤس کے انٹرنیشنل لا پروگرام کے سربراہ مارک ویلر نے کہا امریکا خود کو دنیا کا محافظ مقرر نہیں کر سکتا، اگر تمام بحری جہازوں سے کارگو کی مالیت کا 20 فیصد ٹیکس وصول کرنے کی بات کی جا رہی ہے تو یہ شرح غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون تمام ممالک پر یکساں لاگو ہوتا ہے اور کوئی بھی ریاست حتیٰ کہ وہ ملک بھی جس کی علاقائی سمندری حدود میں کوئی بین الاقوامی بحری راستہ موجود ہو جہازوں کی آمدورفت روکنے یا ان سے ٹول وصول کرنے کا حق نہیں رکھتا۔مارک ویلر کا کہنا تھاکہ امریکی بحریہ صدر ٹرمپ کے بیان سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسے وقت میں میزائل حملے ہوئے جب امریکا متبادل بحری راستے کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کی کوشش کر رہا تھا۔

Check Also

کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا

Share ایران نے کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق …