ویسٹ انڈیز کیخلاف سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم کو جرمانہ

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سری لنکا کی ٹیم کو جرمانہ کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروائے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے غلطی تسلیم کر لی۔

Check Also

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

Share ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، …