روسی صدر 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، کریملن

Share

روسی صدارتی آفس کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔روسی صدارتی آفس کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، ایران اور یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔۔روسی صدارتی آفس نے مزید بتایا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان رابطے فعال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Check Also

لندن میں یہودی آبادی محفوظ نہیں، حملوں کی زد میں ہے، میٹ پولیس چیف

Share میٹ پولیس کے چیف مارک رولی نے برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے …