امریکی رکن کانگریس کا ثالثی کردار پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

Share

امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط لکھ دیا۔خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس نے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے مخلصانہ تشکر اوردائمی قدردانی کا اظہار کیا ہے۔کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین امریکی گانگریس رکن جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔خط میں امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی پر دلی مشکور ہوں۔جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات دیرپا سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں، وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اورمثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کر چکے ہی۔خط میں امریکی رکنِ کانگریس نے کہا کہ پاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کومزید مضبوط بنانےکیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

Check Also

فاروق عبداللّٰہ کی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت

Share مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے …