پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ

Share

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، انہوں نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔کراچی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر223رنز اسکور کیے۔کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا کے اسکور میں 10چوکے، 2 چھکے شامل تھے، سائرہ جبین نے 50 رنز ناٹ آؤٹ اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔زمبابوین بولر مابھیرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Check Also

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا

Share ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوپہلےٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا،قومی ٹیم211رنزکےتعاقب میں120 رنزپر ڈھیر …