
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنادی۔ قرار داد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ووٹ پڑے، تین ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت کی جس کی وجہ سے قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہوگئے۔ ووٹ برابر ہونے کا مطلب قرارداد ناکام ہونا قرار دیا جاتا ہے، اس سے پہلے امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جاچکی ہے۔ ایوان میں یہ تیسرا موقع تھا کہ ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کی گئی۔ تاہم ایران جنگ روکنے کے لیے بار بار قراردادوں کا پیش ہونا امریکا میں اس جنگ کی غیرمقبولیت کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved