
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے آج دوبارہ ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار تجارتی معاہدے کیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی، اچھے تجارتی معاہدے کیے ہیں، ہم ایران کے بارے میں ایک جیسا محسوس کرتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کھلی رہے، ہم نے بہت سے مسائل کا حل نکال لیا ہے،جو کوئی نہیں کر سکتا تھا۔قبل ازیں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے، صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے کہا اگر ایران کے معاملے پر کوئی مدد کرسکتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہے گا۔ انھوں نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved