افغانستان میں 18 ہزار سے 23 ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں، روس

Share

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان میں اٹھارہ ہزار سے تئیس ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں۔ سرگئی شوئیگو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق بیس سے زائد گروہوں سے ہے اور یہ افغانستان میں آزادانہ طور پر رہ رہے ہیں۔انہوں نے افغانستان سے دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خدشات پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکن ریاستوں کیلئے افغانستان اب بھی بڑی تشویش کا باعث ہے۔

Check Also

بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب

Share بنگلادیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر …