عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

Share

عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدی ہے ۔ عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے علاوہ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی شامل ہیںجسٹس ساجد محمود نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔جسٹس ساجد محمود نے وکیل محمد آفاق کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وکیل محمد آفاق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرےگا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان نااہل ہو چکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے لہذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا جائے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *