
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔ کنگزمین ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا جہاں آغاز سے اختتام تک حیدرآباد کنگزمین ہی چھائی رہی جس نے پہلے ملتان سلطانر کو 159 رنز تک محدود رکھا اور پھر ہدف 16ویں اوور میں بنا کسی پریشانی کے حاصل کرلیا۔ عثمان خان 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ لبوشین نے 11 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل اور اسٹیو اسمتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ملتان سلطانز کی بیٹنگ:قبل ازیں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ تجربہ کار شان مسعود 69 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔محمد نواز 18 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 15 اور اسٹیو اسمتھ نے 13 رنز کی اننگز کھیلیں۔ حیدرآباد کنگزمین کی بولنگ شاندار رہی جہاں محمد علی، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے دو دو جبکہ گلین میکسویل اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔اب حیدرآباد کنگزمین ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے خلاف فائنل کھیلے گی۔کپتانوں کی ٹاس کے موقع پر گفتگو:حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو کم اسکور پر آؤٹ کریںملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ 200 سے زائد اسکور کریں۔ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد نواز کو وسیم جونیئر کی جگہ شامل کیا گیا۔خیال رہے کہ ملتان سلطانز لیگ مرحلے میں مسلسل دوسرے نمبر پر رہی، تاہم آخری دو میچز میں شکست کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی۔ لاہور میں اس کا ریکارڈ متاثر کن تھا اور ٹیم نے پانچ میں سے چار میچز جیتے۔دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کم بیک کیا تھا۔ ابتدائی چار میچز ہارنے کے بعد مسلسل فتوحات نے اسے پلے آف تک پہنچایا اور آخری لیگ میچ میں ڈرامائی کامیابی کے ذریعے ٹیم نے بہتر نیٹ رن ریٹ پر پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved