لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کیلئے پہلی بار خودکار نظام متعارف

Share

لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کے لیے پہلی بار خودکار نظام (Automation) متعارف کروا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی ہدایات پر تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔پریکٹیکل امتحانات میں ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیاں اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لگائی گئی ہیں۔خودکار نظام سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوگا، کوئی اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی نہیں لگوا سکے گا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر امتحانی عمل میں شفافیت یقینی بنا دی گئی۔لاہور بورڈ کے تمام پریکٹیکلز اب سینٹرل مارکنگ کی طرف منتقل، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Check Also

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے

Share انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات …