امریکا میں لاپتہ بنگلادیشی طالبہ ناہیدہ سلطانہ برسٹی کو قتل کردیا گیا

Share

امریکا میں لاپتہ ہونے والی بنگلادیشی طالبہ کو قتل کردیا گیا ہے۔ ناہیدہ سلطانہ برسٹی نامی خاتون قتل کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی۔ناہیدہ کے بھائی زاہد حسن نے بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے رہائش گاہ سے ملنے والے انسانی اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد اطلاع دی کہ نتائج ان کی بہن سے مطابقت رکھتے ہیں۔زاہد حسن نے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ ڈی این اے میری بہن سے میچ کرتا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ مکمل لاش برآمد ہو سکے گی یا نہیں؟اسی کیس میں دوسرے بنگلادیشی طالبعلم جمیل لیمون کی لاش جمعہ کے روز ہاورڈ فرانکلینڈ برج سے ملی تھی۔مقتول جمیل لیمون گزشتہ سال خزاں میں یونیورسٹی میں جغرافیہ، ماحولیاتی سائنس اور پالیسی میں ڈاکٹریٹ کر رہے تھے، جبکہ ناہیدہ برسٹی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ تھیں اور گزشتہ سال یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھیں۔پولیس نے اس کیس میں 26 سالہ حشام صالح ابو غربہ کو گرفتار کیا ہے، جو مبینہ طور پر جمیل لیمون کا روم میٹ تھا۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Check Also

کوئٹہ: ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

Share کوئٹہ کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام …