
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی چیئرمین کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے۔اپر اڈا لال چوک میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی راستے بند رکھے ہوئے ہیں، مسلط ٹولے نے آپ کے مہمان کے ساتھ جو رویہ رکھا وہ کشمیریوں کا رویہ نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں آپ کے حق پر پھر ڈاکا ڈالا جائے گا، اسے روکنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے، اب بانی پی ٹی آئی کو صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved