جنگ میں شدت: روس کا یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ

Share

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آگئی، روس نے یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز استعمال کیا گیا، یوکرین کے ایندھن، توانائی اور فوجی ہوائی اڈوں پر 6 بڑے حملے کئے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملوں میں 6 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، روس نے لوہانسک ریجن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔صدر زیلنسکی نے لوہانسک پر روسی قبضے کا دعویٰ مسترد کر دیا، یوکرینی فوج کی جانب سے بھی روسی ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کی گئیں۔یوکرینی حکام نے بھاری روسی ساز و سامان تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، دوسری جانب یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 90 ارب یورو قرض منظور کر لیا۔

Check Also

ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے،دیکھنا …