ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

Share

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا۔دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ میں اضافے سے بڑھیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں 30 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھ کر 37 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔

Check Also

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہر قائد …