ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے،دیکھنا ہےایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں،دیکھتے ہیں ایران کس قسم کی پیش کش لاتا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبرطانوی خبر ایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئےبات چیت کرناچ اہتا ہے،تہران امریکی مطالبات کےمطابق پیش کش دینا چاہتا ہے، ہم ایران میں ان لوگوں سےمذاکرات کررہے ہیں جو بااختیار ہیں۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہاامریکا ایران پرمعاشی دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکا ایران کی غیر قانونی تیل کی تجارت کو روکنےکیلئےفیصلہ کن اقدامات کررہا ہے،ایرانی تجارت کوسہارا دینے والے نیٹ ورک پردباؤ میں اضافہ کریں گے،ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا آپریشن اکنامک فیوری کا حصہ ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں،چین میں قائم آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیوں اورآئل ٹینکرپرپابندیاں لگائی گئی ہے،پابندیاں ان پر لگائی گئی ہیں جو ایران کے ساتھ کاروبار اورتیل منتقل کرنےمیں ملوث ہیں،امریکاایران کےساتھ تیل کاکاروبارکوروکنے مزید سخت اقدامات کر رہا ہے۔امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ امریکی فوج نے ایرانی پرچم والے ایک اور بحری جہاز کو روک دیا،ایرانی جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا گیا،بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جارہا تھا۔

Check Also

ایران کا 1 ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار کرنے کا دعویٰ

Share ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر 1 ہزار سے زائد اقسام …