پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت مل گئی

Share

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے فائنل کے لیے فینز کو اجازت دے دی ہےچیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے، وزیرِ اعظم کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوںیاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری مہم کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی

Check Also

چینی رنر نے 10 ہزار کلو میٹر دوڑ 100 دن میں مکمل کر لی

Share چین کے ایک الٹرا میراتھن رنر نے مسلسل 100 دن تک روزانہ 100 کلو …