ہمارے نمائندے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں: ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں اور کل پاکستان میں موجود ہوں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے ایران پر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل ’دوستانہ یا مشکل‘، کسی نہ کسی صورت میں ہو کر رہے گی اور امریکا نے ایران کو ایک بہت اچھی اور منصفانہ پیشکش دی ہے۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایسے اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برس میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، مزید برآں انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے ایران کو یومیہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فرانس اور برطانیہ کے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Check Also

امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا سینٹ کام کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کا حکم

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ کام کو ایران پر ’جہنم کے دروازے‘ کھولنے …