یمن کے حوثیوں کی آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی

Share

یمن کے حوثیوں نے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ اس حوالے سے صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ ​​حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔

Check Also

سپریم لیڈر کے قاتلوں کو اب پرسکون نیند اور آرام کو خیر باد کہنا ہوگا، ایران

Share ایرانی پاسداران انقلاب نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے قتل کا …