برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کیخلاف ہنگامی تحریک پیش، 75 ارکان کی حمایت

Share

برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی تحریک پیش کی گئی، جس کی 75 اراکین نے حمایت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں تحریک ایم پی رچرڈ برگن نے پیش کی، جس میں مغربی کنارے کے الحاق منصوبوں اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 ارکین پارلیمنٹ نے ہنگامی تحریک کی حمایت کی اور برطانیہ سے عالمی قانون کے تحت پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ہنگامی تحریک میں کہا گیا کہ اسرائیل، فلسطینی زمین پر قبضے کو باضابطہ شکل دینا اور مقبوضہ علاقے میں اپنا کنٹرول بڑھانا چاہتا ہے۔تحریک میں یہودی بستیوں سے وابستہ معاشی سرگرمیوں، قبضےکو مضبوط کرنے والوں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا

Check Also

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس : ایران جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

Share