نیتن یاہو کی کرپشن کیس میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

Share

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف کل ہونے والی کرپشن کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو وجہ بتا کر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں کہا گیا کہ اسرائیل اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نیتن یاہو کم از کم 2 ہفتے تک عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔نیتن یاہو کے خلاف 2020ء سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہونی ہے۔ اس سے پہلے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں

Check Also

اسلام آباد: مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا

Share وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا …