حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں

Share

سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں جن کی 4 روزہ گنتی کی گئی۔مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ نذرانے کی پیٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکلے، نذرانے کی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل تھی، سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ اوقاف کے حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …