نیتن یاہو کی کرپشن کیس میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

Share

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف کل ہونے والی کرپشن کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو وجہ بتا کر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں کہا گیا کہ اسرائیل اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نیتن یاہو کم از کم 2 ہفتے تک عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔نیتن یاہو کے خلاف 2020ء سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہونی ہے۔ اس سے پہلے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں

Check Also

غیراخلاقی مواد برآمد ہونے پر سری لنکا جانے والا مسافر کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ

Share سری لنکا جانے والے مشکوک مسافر ندیم عباس کو کراچی ایئر پورٹ سے آف …