
سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved