نائجیریا میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد

Share

نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بھی بنایا۔مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی

Check Also

کچے میں آپریشن، 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا، ڈی پی او راجن پور

Share راجن پور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد عمران نے کہا ہے …