امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی ہے، نائب صدر

Share

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قرار دیدیا۔نائب صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا

Check Also

امریکہ نے افزودگی مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی، عباس عراقچی

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تہران …