پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو پیر 9 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیش رفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہو گادوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیرِ اعظم کو آئی سی سی کے وفد سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت کا بائیکاٹ، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی پاکستان کو منانے لاہور پہنچ گئے

Share پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار …