لاہور ٹریفک پولیس کا یونیفارم پھر تبدیل، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

Share

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل ہو گا جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیاں سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔حکام نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …